ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: میڈیکل کالج میں سیٹ دلانے کے نام پر دھوکہ دہی،10گرفتار،31لاکھ روپے ضبط

منگلورو: میڈیکل کالج میں سیٹ دلانے کے نام پر دھوکہ دہی،10گرفتار،31لاکھ روپے ضبط

Sun, 10 Sep 2017 15:06:54    S.O. News Service

منگلورو ،10؍ستمبر(ایس او نیوز)منگلورو پولیس نے میڈیکل کالج میں داخلہ دلانے کے نام پر چلائے جارہے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 10لوگوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ 31لاکھ روپے ضبط کیے ہیں۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہشمنددہلی اور راجستھان کے دوافراد کو دھوکہ دینے کے لئے جن جعلسازوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے کوئی بھی کرناٹکا سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ وہ سب ملک کے مختلف مقامات کے رہنے والے ہیں۔ گرفتار ملزمین کے نام اجئے کمار مکھرجی عرف موریا عرف کیلاش (41سال) شمالی کولکتہ،سورب گپتاعرف دیواکر(32سال) لکھنؤ،انوپ سنگھ (25سال) جھارکھنڈمقیم گوا،امیت رنجن (25سال) بہار،سواپن بسواس عرف مہیش (54سال) کولکتہ،جیش رنگلانی (62سال) حیدرآباد،راجیوکمار(30سال) حیدرآباد،منیش کمار شاہ (30سال) رانچی،دھیرج شرماعرف وکرم (30سال)جمشید پوراورسنجے کمارماتھر(36) جھارکنڈ بتائے جاتے ہیں۔

پولیس میں درج شکایت کے مطابق مذکورہ بالا ملزمین نے دہلی کے کمل سنگھ اور راجستھان کے مہیندر کے بچوں کو منگلورو کے ایک بہت ہی معروف میڈیکل کالج میں سیٹ دلانے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے اپنے جھوٹے شناختی کارڈ دکھا کر یہ یقین دلایا تھا کہ وہ میڈیکل کالج کے افسران ہیں اور اپنے گاہکوں کو میڈیکل کالج کا دورہ بھی کروایا تھا۔جس کے بعدکمل اور مہیندرسے 5.4لاکھ روپوں کے ڈیمانڈ ڈرافٹ حاصل کرکے یہ لوگ لاپتہ ہوگئے۔

کدری پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج ہونے پرانسپکٹر ماروتی نائک کی قیادت میں تحقیقات کے بعد اس گروہ کا پردہ فاش ہوا اور ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کے بیان کے مطابق ملزمین کے پاس سے 10.07روپے نقد،5.4 روپے کے2 ڈیمانڈ ڈرافٹ،20 موبائل فون،2لیپ ٹاپ،ایک آئی پیڈ، ایک پرنٹر، ایک انووا کار اور ایک شیورلے کارسمیت کل30,98,700روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی گئی ہے۔


Share: